یو اے ای نے 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے استعمال کے لیے سینوفارم کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی

دبئی(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے استعمال کے لیے سینوفارم کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی۔یو اے ای کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا۔یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ کلینکل ٹرائلز اور تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا لیکن اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔یو اے ای حکام کی جانب سے جون میں 900 بچوں پر ویکسین کے استعمال سے بننے والے مدافعتی ردعمل پر مبنی ٹرائل کا اعلان کیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک زیادہ تر آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔وزارت صحت نے یکم اگست کو بتایا تھا کہ اب تک یو اے ای کی 78.95 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 70.57 فیصد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔ویسے یو اے ای پہلا ملک نہیں جہاں 3 سے 17 سال کے بچوں کے لیے کسی کووڈ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔اس سے قبل جون 2021 کے آغاز میں چین کی جانب سے سائنوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو 3 سے 17 سال کی عمر بچوں کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔4 جون کو سائنوویک بائیوٹیک کے چیف ایگزیکٹو ین وائی ڈونگ نے چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بچوں میں ایک کلینکل تحقیق کی گئی تھی جس کا آغاز 2021 کے شروع میں کیا گیا تھا، جس کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے ٹرائلز میں شامل بچوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بچوں میں بالغ افراد جتنی مؤثر اور محفوظ ثابت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہی ویکسین، اتنی ہی مقدار میں 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر