ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید40 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید40 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 57 ہزار 735، سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، بلوچستان میں 30 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212، اسلام آباد میں 88 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 20 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 67، سندھ میں 6 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468، اسلام آباد میں 803، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 628 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر