گوہر خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی کہ گوہر خان اپنی شادی کے تین ماہ بعد حاملہ ہوگئی ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کے شوہر زید دربار نے کی ہے۔خبر میں یہ بھی شائع کیا گیا کہ گوہر خان کے شوہر اُن سے عمر میں 12 سال چھوٹے ہیں۔مختلف بھارتی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں سے تنگ آکر گوہر خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی خبر رساں ادارے کو کرارا جواب دیا ہے۔گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی خبر رساں ادارے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارا دماغ خراب ہے، اپنی خبر میں سچائی لیکر آؤ۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے شوہر کے مجھ سے 12 سال چھوٹے ہونے کی جھوٹی خبر تو بہت پُرانی ہوگئی ہے لہٰذا خبر لکھتے ہوئے دماغ کا استعمال کریں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’حال ہی میں میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، براہِ کرم اپنی بےبنیاد خبروں میں تھوڑا احساس پیدا کریں۔‘گوہر خان نے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں حاملہ نہیں ہوں، شکریہ۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر