لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے کانٹی جنسی پلان تیار کرنیکا فیصلہ کیاہے، وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ شرح میں اضافہ ہواتو اسمارٹ لاک ڈاون کرنا پڑسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت یاسمین راشد، چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ سیکریٹری صحت محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ لہر سینمٹنیکیلئیکانٹی جنسی پلان تیار کرنیکا فیصلہ کیا ہے، حکام کو ہدایت کردی ہے کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونیپائے۔
پنجاب حکومت کا کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلہ



