اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے ماہ جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کیہ ایف بی آر کا جولائی میں ریکارڈ ریوینیوکلیکشن قابل تعریف ہے، ایف بی آرنے رواں ماہ410ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں، جو تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانیوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریبا 22 فیصدزیادہ ہے، یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔
وزیراعظم کی ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف



