ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 8.46فیصد ریکارڈ کی گئی،کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر سے لوگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 65افراجاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58ہزار 479ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4950 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اب تک ملک میں 1کروڑ 59لاکھ 95ہزار 153 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک میں کووڈ 19کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہوگئی۔ جن میں سے 940,164مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز وبا نے مزید 65افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی ہے، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.46فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 287ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 164ہوچکی ہے، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں،ملک میں اب تک 2 کروڑ 33 لاکھ 35 ہزار 634 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 63 لاکھ 12 ہزار 421 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر