اردو دنیا کی ممتاز افسانہ نگار شمع خالد انتقال کرگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اردو ادب کی ممتاز افسانہ نگار شمع خالد طویل علالت کے بعد دُنیا چھوڑ گئیں۔ اُن کے افسانوں میں زندگی کی شمع ہر رنگ میں جلتی تھی۔خُوب صورت ذہن اور مثبت سوچ، زندگی کی تلخ حقیقتوں کو سمجھنے میں آسانی پیدا کردیتی ہے۔کسی بھی فن سے کئی دہائیوں تک وابستہ رہنا کوئی معمولی بات نہیں ہوتی۔راول پنڈی سے تعلق رکھنے والی شمع خالد نے اپنا قلم سے رشتہ اس وقت جوڑا تھا، جب بچے کھلونوں اور گڑیوں سے کھیل پر اپنا دل خوش کرتے ہیں۔انہوں نے زندگی کی جنگ قلم سے لڑنے کا فیصلہ کیا۔وہ اس جنگ میں ہار جیت کی پروا کیے بغیر آگے بڑھتی رہیں، انہیں شہرت اور کام یابی کا کبھی لالچ نہیں رہا۔وہ لکھتی رہیں اور آگے بڑھتی رہیں۔اس تخلیقی سفر میں اپنے پڑھنے والوں کو کتابوں کے تحائف دیتی رہیں۔شمع خالد نے ساری زندگی قلم کی آب یاری میں گزاری، پتھریلے چہرے 1985ءگیان کا لمحہ 1990ءبے چہرہ شناسائی 1995ءگمشدہ لمحوں کی تلاش 2003ءاور بند ہونٹوں پہ دھری کہانیاں نے 2007ء میں شائع ہوکر مقبولیت حاصل کی ۔اُن کے فن پر اب تک 8 تھیسز اور ایک بار ایم فِل ہوچکا ہے۔ وہ کہتی تھیں کہ ابھی تک میں نے دو سو کے لگ بھگ افسانے لکھے ہیں۔ میں اکثر اپنے آپ سے سوال کرتی ہوں کہ میں نے افسانے کیوں لکھے اور دل سے جواب آتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کیا کرتی۔اردو دنیا کے ممتاز افسانہ نگار اور ادیب احمد ندیم قاسمی نے تقریباً 40برس قبل شمع خالد کے پہلے افسانوی مجموعے ’’پتھریلے چہرے‘‘کی اشاعت کے موقع پر لکھا تھا کہ ’’ شمع خالد کے افسانے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اور وہ یہ افسانے حقیقت پسندانہ انداز میں یوں لکھتی ہیں کہ فن کے تقاضے بھی پورے ہوتے ہیں اور معاشرے کے بارے میں بعض ڈھکی چُھپی سچائیوں کے انکشاف کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ کہانی سنانے یا لکھنے کا یہی وہ خوبصورت انداز ہے جو چیخوف،موپساں،منٹو اور بیدی سے ہوتا ہوا یہاں تک پہنچا ہے۔احمد ندیم قاسمی کا کہنا تھا کہ شمع جانتی ہیں کہ کسی بھی صنف کے امکانات ختم نہیں ہوسکتے اور اس لیے حقیقت پسندانہ کہانیوں کے امکانات آج بھی بھرپور فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔ شمع کے مطالعہ ومشاہدہ کی کوئی مقرر نہیں۔ ہر وہ واقعہ یا کردار جو ان کے تجربے میں آتا ہے۔ ایک گُھٹی ہوئی کہانی کی صورت میں انتہائی سادگی اور قرینے سے اظہار پاتا ہے۔شمع بات چیت کے انداز میں کہانی سُناتی ہیں۔اس لیے نہ کہیں فن کی نمائش ہے اور نہ وہ کسی واقعے کی انفرادیت یا کسی کردار کی پوری پوری ترجمانی یا اتراہٹ کا اظہار کرتی ہیں۔وہ سچی اور کھری کہانی کار ہیں اور اس لیے ان کے بارے میں اعتماد کے ساتھ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ اگر انہوں نے فنی ریاضت جاری رکھی تو ایک افسانہ نگار کی حیثیت سے ان کا مستقبل تابناک ہوگا۔‘



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر