ہواوے کے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم 2کے صارفین 4 کروڑ سے تجاوز کر گئے

شین ژن (شِنہوا)چینی ٹیلی کام کی دیو قامت کمپنی ، ہواوے کے اسمارٹ فونز کے آپریٹنگ سسٹم ہارمنی 2 کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔اس کمپنی نے ایک نئی پراڈکٹ لانچ کرنے کی تقریب کیموقع پر کہا کہ ہواوے نے باضابطہ طور پر 2 جون کو ہارمنی آپریٹنگ سسٹم 2 لانچ کیا۔ اس کے بعد سے فی سیکنڈ اوسطا آٹھ صارفین نے اپنے آلات کو اس آپریٹنگ سسٹم پر اپ ڈیٹ کیا ہے۔ہارمنی آپریٹنگ سسٹم یا چینی میں ہونگ مینگ ، ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے جو مختلف آلات اور منظر ناموں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کو پہلی بار اگست 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ہواوے کو توقع ہے کہ سال 2021کے اختتام تک ہارمنی آپریٹنگ سسٹم سے لیس آلات کی مجموعی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جس میں 20 کروڑ سے زیادہ ہواوے کے آلات ہوں گے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر