چین اور مصر غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کو نوول کروناوائرس ویکسینز عطیہ کریں گے

العلمین،مصر(نیشنل ٹائمز)چین اور مصر نے غزہ پٹی میں مقامی لوگوں کی ضرور یات فوری طور پر پورا کرنے کیلئے فلسطینی عوام کو مشترکہ طور پر نوول کروناوائرس ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔یہ اعلان چین کے ریاستی کونسلر و وزیرخارجہ وانگ یی کی اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ مصر کے شمال میں ساحلی شہر العلمین کے سرکاری دورہ کے دوران ملا قات کے دوران کیا گیا۔فلسطین-اسرائیل حالیہ تنازعہ کے تناظر میں دونوں ممالک نے اس صورتحال پر گہری توجہ دی اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے فروغ کیلئے مسلسل کوششیں کرتے ہوئے عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی انسانی صورتحال کابھی خیال کرنا چاہئے،خاص طور پر نوول کروناوائرس کیخلاف جنگ میں مقامی لوگوں کی مددکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔عطیہ کی جانے والی ویکسینز مصر میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر لگائے گئے پیداواری پلانٹس کے ذریعے تیار کی جائیں گی اور فلسطین کے تعاون سے جلد از جلد بھیج دی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر