جنیوا(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے پھیلاؤ کا رجحان خطرناک ہے، اس وقت کورونا کے ویریئنٹ ایلفا، بیٹا، گاما اور ڈیلٹا باعث تشویش ہیں۔عالمی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے زیادہ خطرناک ویریئنٹ آسکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چیلنجنگ ہوگا۔
کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے پھیلاؤ کا رجحان خطرناک ہے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ



