بھارت میں ماسٹر کارڈ پر گھریلو صارفین کیلئے نئے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پرغیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت کے مرکزی بینک نے عالمی سطح پر ادائیگی کرنے والے ادارے ماسٹر کارڈ پر گھریلو صارفین کیلئے نئے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پرغیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا نے یہ پابندی ماسٹر کارڈ کی جانب سے ڈیٹا اسٹوریج قوانین کی خلاف ورزی پر لگائی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ماسٹر کارڈ نے ان قوانین پر عمل نہیں کیا جن کے تحت غیر ملکی کارڈ نیٹ ورکس کو بھارت میں ادائیگیوں کے اعداد و شمار کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ماسٹر کارڈ کو اپریل 2018 کے اس سرکلر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ تمام ادائیگیوں کے اعداد و شمار کو خصوصی طور پر بھارت میں اسٹور کیا جائے، جس سے ریگولیٹر کو لین دین کی تفصیلات تک مکمل رسائی حاصل ہوسکے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر