افغان حکومت نے طالبان کو شکست دینے کیلئے بھارتی فوج سے مدد لینے کا عندیہ دیدیا

دہلی(نیشنل ٹائمز) افغان سفیرکا کہنا ہے کہ اگرافغانستان کی طالبان کے ساتھ بات چیت ناکام ہوجاتی ہے توضرورت پڑنے پروہ بھارت سے فوجی امداد طلب کرسکتا ہے۔نئی دہلی میں افغان سفیرفرید ماموند زئی نے ایک ٹی وی چینل سے بات چيت میں کہا کہ افغانستان میں اس وقت حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، موجودہ حالات بہت ہی خوفناک ہو چکے ہیں، حکومتی فورسزاس وقت ملک کے 376 اضلاع میں سے تقریبا 150 میں طالبان کے ساتھ برسرپیکار ہیں، اگرافغانستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تووہ بھارت سے عسکری امداد طلب کرسکتا ہے۔افغان سفیرنے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ بھارتی فوجی افغانستان میں لڑائی کا حصہ بنیں۔ امریکا سمیت تمام بیرونی فورسز کے افغانستان سے نکلنے سے متعلق افغان سفیر نے کہا کہ ایسی صورت میں افغان فضایہ کو بھارت کی مدد ضرورت ہوگی، بھارت نے ہمیں پہلے ہی سے تقریبا ایک درجن ہیلی کاپٹرز فراہم کیے تھے تاہم افغان پائلٹس کو ٹریننگ کی ضرورت ہوگی اوربھارت اپنے ملک میں افغان فوجیوں کوبہترتربیت فراہم کرسکتا ہے۔افغان سفیرنے کہا کہ بھارت نے متعدد دیگرتعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ ہماری پارلیمان کی نئی عمارت کی تعمیرسمیت بڑے ڈیم بھی تعمیرکیے، بھارت نے افغان فوج کی تربیت کا انتظام کرنے کے ساتھ ہی ہمارے فوجیوں کو وظائف دے کر کافی مدد کی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر