رحمت اجمل کے ولیمے کی تصاویر وائرل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل کے ولیمے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ولیمے کی تقریب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولیمے کی تقریب میں رحمت اجمل نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا تھا۔رحمت اجمل نے کچھ تصویریں اپنی سہیلیوں اور اہلخانہ کے ہمراہ بھی شیئر کیں۔اداکارہ کی پوسٹس پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُنہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی اور مایوں کی تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں۔رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جو معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا تھا۔واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر