میرے والد اور شوہر نے مجھے مضبوط عورت بنایا: گوہر خان

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی مضبوطی کی وجہ والد اور شوہر کو قرار دے دیا۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر اور مرحوم والد کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی جو اداکارہ کی مہندی کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔گوہر خان نے اس نایاب تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی میں سب سے اہم آدمی میرے والد اور شوہر ہیں جنہوں نے مجھے ایک مضبوط عورت بنایا۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے پاپا کی وجہ سے بات کرنے کے قابل بنی اور ایک کامیاب عورت بنی۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اور میرے شوہر زید نے مجھے میری ہر خوبی اور خامی کے ساتھ قبول کیا اور مجھے زندگی کے ہر موڑ پر سپورٹ کیا۔‘گوہر خان نے لکھا کہ ’میں اپنی زندگی کے ان مَردوں سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’پاپا! میں آپ کو بہت زیادہ یاد کرتی ہوں۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر