افغانستان سے انخلا کا عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو گیا، امریکہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا، افغانستان میں قائم 7 فوجی اڈے بھی افغان وزارت دفاع کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے سبب اشرف غنی حکومت شدید دباو میں ہے، طالبان کے بڑھتے حملے اور مختلف علاقوں میں قبضے کی اطلاعات سے افغان شہریوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں، طالبان کی بربریت ان کے خلاف نفرت میں اضافہ کر رہی ہے۔ دولت آباد میں ہتھیار ڈالنے والے افغان کمانڈوز کوفائرنگ کر کے قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد افغان شہری نے طالبان کو کہا کہ تم کیسے افغان ہو جو اپنے ہی لوگوں کو مارتے ہو۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر