جوہی چاولہ بھی پاوری گرل دنانیر سے متاثر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ بھی پاکستانی لڑکی دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جو اُن کی مقبول ترین بالی ووڈ فلم ’کھلاڑی‘ کی مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا وہ پاوری سانگ چل رہا ہے جو اُنہوں نے دنانیر کی وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بنایا تھا۔یہ پاوری ویڈیو جوہی چاولہ کے کسی مداح نے بنائی ہے جسے اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔جوہی چاولہ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مختلف تبصرے کیے تو ’پاوری گرل‘ دنانیر بھی خاموش نہ رہ سکیں۔دنانیر نے بالی ووڈ اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ جیسے لیجنڈز پاوری ویڈیوز بنارہے ہیں۔‘دنانیر مبین مقبول کیسے ہوئیں؟گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہےدنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر