یوسف رضا گیلانی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست عدالت نے سابق وزیراعظم کی قسمت کا فیصلہ سنادیا ،صبح صبح بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پی ٹی آئی ایم این اے علی نواز اعوان کی درخواست وکیل کے دلائل سننے کے بعد مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بطور ایم پی اے نااہل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی ۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس میں ریمارکس دیئے کہ علی نواز اعوان صاحب آپ بڑے اچھے اور قابل صلاحیت عوامی نمائندے ہیں، آپ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے پہلے اسی فورم کو استعمال کریں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے علی نواز اعوان سے استفسار کیا کہ آپ ایسی درخواستیں یہاں کیوں لے کر آتے ہیں، اس موقع پر یہ رٹ قابل سماعت نہیں ہے، غیر ضروری طور پر عدالتوں میں سیاسی معاملات لانا ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی تحریک انصاف کی استدعا مستردکرتے ہوئے ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے درخواست واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیو میں موجودتمام افراد کو فریق بنا کر دوبارہ درخواست دائر کی جائے، جن افراد کے درمیان لین دین ہے اسے ثابت کر دیں تو سب کے خلاف کارروائی بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ پیسے دینے والا برا بن جائے اور لینے والا دندناتا پھرے، علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں پیسوں کا ذکر ہے اور نہ ہی ٹکٹ دینے کاہے، رقم لینے والوں کا بیان حلفی توہونا چاہئے تھا ، انصاف وہ نہیں ہوتا جو آپ کے حق میں ہو ، ہم چاہتے ہیں انصاف ایسا ہو جو نظر آئے ۔



  تازہ ترین   
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل
وزیراعظم کا مصدق ملک کو ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر