بھارت میں انتہائی افسوسناک حادثہ، سیلفی لینے کیلئے اکھٹے ہونے والے افراد پر اچانک آسمانی بجلی گر پڑی

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں سیلفی لینے کیلئے اکھٹے ہونے والے افراد پر اچانک آسمانی بجلی گر پڑی، اس دل دہلا دینے والے حادثے میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یہ حادثہ انڈین ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے تمام افراد جے پور میں صدیوں سے قائم امر قلعے کے مینار پر چڑھ کر سیلفیاں لے رہے تھے۔خیال رہے کہ جے پور کا امر قلعہ بارہویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ حادثے کے وقت تیز بارش ہو رہی تھی۔ مرنے والے تمام افراد سیر کرنے اس قلعے میں پہنچے تھے۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ امر قلعے کے مینار پر کم ازکم 30 افراد موجود تھے جب ایک دم ان پر آسمانی بجلی آ گری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے مینار سے ہی چھلانگیں لگا دیں۔ مرنے والے زیادہ تر افراد نوجوان تھے۔ اس افسوسناک واقعے میں نوجوانوں کے مرنے کی اطلاع پر پورے جے پور میں سوگ کا سماں ہے۔ ریاست راجھستان کے وزیراعلیٰ اشوک گھیلوت نے ہلاک شدگان کے اہلخانہ کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ پورے ہندوستان میں ان دنوں شدید بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی بڑی وجہ کم درخت ہیں۔



  تازہ ترین   
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر