ہیری اور میگھن کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا، ہلیری کلنٹن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے میگھن مارکل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وقت بدل چکا ہے، یہ 2021 ہے، میگھن نے اپنا سر نہیں جھکایا۔ وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہے اور یہ اس کا حق ہے۔ دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی شاہی خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ابھی بادشاہت کے خاتمے سے متعلق گفتگو کا وقت نہیں، حکومت بادشاہت کے خاتمے سے متعلق آئینی بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔واضح رہے کہ میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انٹرویو میں میگھن مارکل نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے الزامات کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کی طرف سے اٹھایا جانے والا ’نسل کا معاملہ‘ قابل تشویش ہے۔ اس معاملے کو خاندان میں نجی طور پر حل کریں گے۔ ہیری اور میگھن ہمیشہ فیملی کے پیارے ارکان رہیں گے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر