افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 109 طالبان عسکریت پسند ہلاک،25زخمی

قندھار(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے 2 جنوبی صوبوں میں لڑائیوں اور جھڑپوں کے دوران کم از کم 109 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔افغان فوج کی 205 ویں اتال کور نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغان قومی دفاعی و سلامتی فورسز(اے این ڈی ایس ایف)نے صوبہ قندھار کے دارالحکومت قندھار شہر کے پولیس ضلع 7 اور اس کے ہمسایہ مضافاتی ضلع دند میں افغان فضائیہ(اے اے ایف) کی مدد سے ایک کلین اپ آپریشن کیا جس کے دوران 70 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔جمعہ کے اوائل میں طالبان نے اے این ڈی ایس ایف کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور قندھار شہر میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دن بھر شدید لڑائی جاری رہی۔ فوج کی 215 ویں میوند کور کے مطابق ہمسایہ صوبہ ہلمند میں افغان قومی دفاعی و سلامتی فورسز نے افغان فضائیہ کی مدد سے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ کے نواحی علاقے قلعہ بولان میں طالبان کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 39 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے 2 اہم مقامی رہنما تازہ گل اور نہمون بھی مرنیوالوں میں شامل ہیں۔دونوں صوبوں میں عسکریت پسندوں کے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز کی جانب ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ عسکریت پسند گروہ طالبان کی جانب سے ابھی تک ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر