مسلسل 8 برس تک ناک سے بدبو خارج کرنے والا بچہ شفایاب

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) کئی برس سے ناک کی بندش، نتھوں سے مسلسل بدبوکے اخراج کے بعد آخرکار معلوم ہوگیا کہ بچے کے ناک میں پھنسا پلاسٹک کا ایک چھّرا اس کی بنیادی وجہ تھا۔8 برس کی عمر میں ایک بچے ( طبی وجوہ کی بنا پر نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے شکایت کی کہ اس کا ناک بند ہے۔ یہ سلسلہ کئی برس تک چلتا رہا اور اس کے بعد گویا سونگھنے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ لیکن جب جب وہ ناک سے سانس باہر نکالتا اس سے بدبو کے بھبھکے اٹھتے جو اس کے علاوہ بقیہ تمام افراد کو محسوس ہوتی۔طبی تاریخ میں اسے ایک غیرمعمولی واقعہ قراردیا گیا ہےجس کی تفصیل ’جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے ہینڈ اینڈ نیک سرجری‘ میں شائع ہوئی ہے۔ پہلے ڈاکٹروں نے لچکدار تارکی مدد سے ایک کیمرہ ناک میں ڈالا تو معلوم ہوا کہ اب اس وقت 16 سالہ نوعمر لڑکے کو ’ٹربائنیٹ ہائپرٹرافی‘ کا مرض لاحق ہے جس میں ناک کے باریک راستے بڑے ہوجاتے ہیں۔ ایسا عموماً الرجی یا کسی اور وجہ سے ہوتا ہے۔ تاہم یہاں معاملہ مختلف نکلا۔ڈاکٹروں نے اسے کچھ دوائیں دیں جو بے کار ثابت ہوئیں۔ لیکن جب جب وہ اپنے ناک سے ہوا نکالتا تو اس کی بدبو پورے کمرے میں پھیل جاتی تھی۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ خود مریض کو اس کا احساس تک نہ تھا کیونکہ وہ سونگھنے کی حِس سے محروم ہوچکا تھا۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کا تفصیلی سی ٹی اسکین کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ناک میں اوپر کی جانب پاسٹک کا ایک گول دانہ پھنسا ہے۔ لیکن اسے کبھی بھی اس کا احساس نہیں ہوا۔ پلاسٹک کا یہ ٹکڑا اس وقت ناک میں پھنسا تھا جب بچے کی عمر آٹھ یا نو برس تھی۔ کھیل کھیل میں ایک چھّرا اس کی ناک میں گھس گیا جسے وہ محسوس نہ کرسکا۔یونیورسٹی آف ٹٰیکساس کے پروفیسر ڈیلان اروِن مطابق ناک کی ایک نالی بند ہونے سے وہاں مائع، اندر جانے والی گردوغبار اور ان میں موجود جراثیم اور بیکٹیریا کئی عرصے تک موجود تھے اور گلتے سڑتے رہے۔ یہاں تک کہ وہاں سے گزرنے والے ہوا اپنے ساتھ بدبو لے کر باہر نکل رہی تھی۔اس کیفیت میں مریض کو بخارنہیں ہوتا اور نہ ہی پورے بدن میں انفیکشن پھیلتا ہے۔ اس مریض کے ساتھ بھی یہی ہوا اور اس کا مرض بار بار نظرانداز ہوتا رہا۔ پھر پلاسٹک کے دانے پر کئی بافتوں کے غلاف چڑھ گئے اور یوں وہ شناخت نہ ہوسکا ۔ اسے ماہرین نے بہت کوشش کے بعد نکالا اور بہت احتیاط سے ان ٹشوز کو کاٹا جو اس پر جمع ہوچکے تھے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر