امریکہ،فلوریڈا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد36ہوگئی،109تاحال لاپتہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے سرف سائیڈ میں 12منزلہ رہائشی عمارت جزوی طور پر منہدم ہونے کے باعث تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 36تک بڑھ گئی ہے۔میامی ڈیڈ کی میئر ڈینیلا لیوائن کاوا نے پریس کانفرنس میں کہاکہ رپورٹس کے مطا بق 109لوگوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔میامی ڈیڈ کانٹی کے امدادی محکمہ کے سربرا ہ ایلن کومِنسکی نے کہاکہ امدادی کارکن باقی ماندہ ملبہ سے تلاش کررہے ہیں لیکن انہیں خالی جگہ یا رہنے کی جگہ کے حوالے سے کوئی مثبت آثار نہیں ملے۔کومِنسکی نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم کچھ بھی مثبت نہیں دیکھ رہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق منگل کی سہ پہر تلاش اور امداد کا کام تقریبا2گھنٹوں کیلئے سمندری طوفان ایلسا کے باعث زبردستی روکنا پڑا ، جس کے ساتھ آسمانی بجلی گر جی اور 30 میل(48کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھونکے آئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر