ہیری اور میگھن بیٹی کا نام ’ڈیانا‘ رکھیں گے؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن اپنی ہونے والی بیٹی کا نام ڈیانا نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ یہ نام ان کی بیٹی کی نجی زندگی کو متاثر کرسکتا ہے۔برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے ناصرف شاہی خاندان کے راز افشا کیے بلکہ نئے آنے والے مہمان کے حوالے سے بھی انکشاف کیا۔ انٹرویو کےدوران ہیری اورمیگھن نے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔اس خوشخبری کو سننے کے بعد بہت سے لوگوں کا خیال تھاکہ ہیری اپنی بیٹی کا نام ڈیانا رکھیں گے یا پھر یہ نام ان کی بیٹی کے نام کا حصہ تو ضرور ہوگا۔ایسا خیال کیے جانے کی وجہ شہزادہ ہیری کی ان کی اپنی والدہ لیڈی ڈیانا سے بے پناہ محبت ہے۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم پہلے ہی ڈیانا نام کو اپنی بیٹی شہزادی شارلٹ کے نام کا حصہ بنا چکے ہیں، شہزادی شارلٹ کا پورا نام شارلٹ ایلزبیتھ ڈیانا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی کچھ بھی سوچے، شہزادہ ہیری اور میگھن کے لیے ان کے بچوں کی ذاتی زندگی کی بہت زیادہ اہمیت ہے وہ بچوں کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کو اس بات پر بھی تحفظات ہیں کہ ان کے بچوں کے نام ان کے مستقبل میں مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔’ڈیانا‘ نام سے متعلق انہوں نے اس بات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا کہ یہ نام بکنگھم پیلس کی جانب سے ان کے بچوں کا شہزادہ ولیم اور کیٹ کے بچوں سے موازنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر