افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان نے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان نے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے مزید 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ طالبان سے شکست کے بعد سینکڑوں افغان فوجیوں نے پڑوسی ملک تاجکستان میں پناہ لے لی ہے اور تاجکستان نے بھی افغان فوجیوں کے ملک میں داخلے کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغان طالبان نے فورسز کی گاڑیوں اور جدید اسلحہ کو قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب افغان فوج نے 224 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا بھی سلسلہ جاری ہے اور اس دوران طالبان اور مقامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر