لاپتہ روسی طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا

ماسکو(نیشنل ٹائمز)لاپتہ روسی طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا۔ طیارے میں 29 مسافر سوار تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی طیارہ اے این 26 کمچٹکا جزیرے کے علاقے میں لینڈنگ سے قبل لاپتہ ہوا۔ طیارے میں 29 مسافر سوار تھے۔ دوران پرواز طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا لیکن طے شدہ اصول اور طریقہ کار کے مطابق کنٹرول ٹاور سے رابطہ نہیں کیا گیا اور کنٹرول ٹاور کا بھی طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد امدادی ٹیموں نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مذکورہ علاقے میں طیارے کی تلاش شروع کی تھی۔ طیارے میں 6 کیبن کریو سمیت 29 مسافر سوار تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے کا موسم ٹھیک نہیں ہے۔اس سے قبل روس میں طیارے کا آخری حادثہ مئی 2019 میں ہوا تھا جس میں طیارے کے رن وے پر اترتے ہی آگ لگ گئی تھی اور حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر