تمام غیر ملکی فوجیوں کو ستمبر تک افغانستان کو چھوڑنا ہو گا، افغان طالبان کی تنبیہ

کابل(نیشنل ٹائمز)افغان طالبان کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو ستمبر تک افغانستان کو چھوڑنا ہو گا۔رپوٹ کے مطابق 1000 امریکی فوجی اب تک افغانستان میں اپنے سفارتی میشن اور کابل ائیرپوٹ پر موجود ہیں۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ کابل حکومتی فوجیوں کو قید کرنا طالبان کی پالیسی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان سے تمام فورسز کو ڈیڈ لائن تک ہر صورت نکلنا ہو گا اور اگر اس کے بعد بھی کوئی فورس رہی تو اس کے خلاف ہم کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا ڈیڈ لائن کے بعد بھی نیٹو افواج کا مکمل انخلا نہ ہواتو رہ جانے والے کسی بھی اہلکار کو خطرہ ہو گا۔طالبان کا بیان ان اطلاعات کے بعد آیا کہ ایک ہزار امریکی فوجی کابل ہوائی اڈے پر رہ سکتے ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ این جی اوزاور دوسرے غیر ملکی شہری کو طالبان نے نشانہ نہیں بنایا۔ ہم غیر ملکی افواج کے خلاف ہیں نہ کہ این جی اوز، ورکرز اور سفارتی عملے کے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر