مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (نیشنل ٹائمز)مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے راجپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر