کورونا نے مزید 54 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1353 نئے مریض

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار 648، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 956، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 167، بلوچستان میں 19 ہزار 121، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 45 ہزار 976 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 626 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 600، سندھ میں 4 ہزار 436، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، بلوچستان میں 201، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 313 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر