پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ طالبان کریں گے، اسرائیل

یروشلم (نیشنل ٹائمز) اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے مگر پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ طالبان کریں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اخبار ہاریٹز میں کنور خلدون شاہد کے شائع مضمون نے ایک اور اسرائیلی اخبار کی اس خبر کا حوالہ دیا جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے نومبر 2020میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا خفیہ دورہ کیا،ہاریٹز نے لکھا کہ ذلفی بخاری نے اس دورے کی تردید کی ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پاکستان سے رات کے اندھیرے میں اسرائیل سے رابطوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،ذلفی بخاری نے اسرائیل کے خفیہ دورے کے اسرائیلی اخبار کے دعوے کو مسترد کردیا،اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ بعض لوگ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی رابطے رواں سال 2021کے آغاز میں بھی موجود تھے،مضمون نگار کا کہنا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے، اس بار یہ معاملہ کسی دبا ئوکے تحت نہیں بلکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی وجہ سے ہے،اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سب سے زیادہ مزاحمت مذہبی جماعتوں کی طرف سے آسکتی ہے، افغانستان میں طالبان کے حوالے سے پیدا ہونے والی تازہ صورت حال سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات کا فیصلہ طالبان کریں گے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر