اقوام متحدہ نے امریکہ سے ایران پر عائد کردہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے امریکہ سے ایران پر عائد کردہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر کام روکنے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی کونسل 2015 کے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق آئندہ ہفتے غور کرے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے ایران نے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے حصول کا پروگرام ترک کر دیا ہے اور اس لیے اب جوبائیڈن انتظامیہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم کردے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے ایران جوہری پروگرام کو توانائی کے حصول تک محدود رکھنے کو یقینی بنائے گا۔دوسری جانب اسرائیل نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود وائزی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ واشنگٹن تیل، شپنگ اور انشورنس سیکٹرز سمیت دیگرعائد کردہ پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہے۔ایران کی جانب سے ویانا میں ہونے والی بات چیت کا حصہ رہنے والے محمود وائزی کے مطابق امریکہ نے ایران کے متعدد اہم افراد پر عائد کردہ پابندیاں بھی ہٹانے پہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر