مادھوری ڈکشٹ کی بیٹے کو 16ویں سالگرہ پر مبارکباد، تصویر شیئر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے بیٹے ریان کی 16ویں سالگرہ پر اسے مبارکباد دی ہے۔ اپنے انسٹا گرام پر بیٹے کو نیک خواہشات پر مبنی پیغام میں مادھوری ڈکشٹ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ریان اور اس کے والد ڈاکٹر شری رام نینے بھی مادھوری کے ساتھ موجود ہیں۔مادھوری نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد میں اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے مزید تحریر کیا کہ تم سے میرے دل کی خوشیاں اور فخر وابستہ ہیں۔ میری محبتوں کے ساتھ سولہویں سالگرہ مبارک ہو۔ اس پوسٹ میں نظر آنے والے ریان کے غیر روایتی ہیئر اسٹائل پر فوری طور پر کوئی بھی حیران ہوسکتا ہے، ریان کے بال کافی لمبے اور گھنگریالے ہیںیوں تو مادھوری ڈکشٹ کے بہت سارے پرستاروں نے تصویر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم کچھ نے اس کا تمسخر بھی اڑایا اور کہا کہ ریان کتنا سنجیدہ نظر آرہا ہے!ایک صارف نے لکھا کہ وہ کافی اپ سیٹ ہے، لگتا ہے کہ اسے سالگرہ پر وعدہ کیا گیا تحفہ نہیں ملا ہے



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر