بھارت نے اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت نے اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا،یہ میزائل ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ پیر کی صبح 10بج کر 55منٹ پر اڑیسہ کے ساحل بالاسور کے نزدیک جزیرے میں کیاگیا،مختلف ٹیلی میٹری اور ریڈار سٹیشنوں سے میزائل کی نگرانی کی گئی ۔بھارت کا یہ شارٹ رینج میزائل ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے اور 1ہزار کلو گرام تک پے لوڈ لے جا سکتا ہے، ڈبل سٹیج بیلسٹک میزائل اگنی 1کے مقابلے ہلکا اور زیادہ تیزرفتار ہے، ڈی آر ڈی او حکام کا دعوی ہے کہ اگنی پی اپنے نشانے کو زیادہ درستگی سے نشانہ بناتا ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اس کے باوجود مودی سرکار عوام کے علاج معالجے پر فنڈز خرچ کرنے کی بجائے میزائل تجربوں میں مصروف ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر