انڈونیشیا کے میراپی آتش فشاں نے ایک بار پھر راکھ کے بادل اگل دیئے

جکارتہ(نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا کے سب سے فعال آتش فشاں میراپی نے جنوب مشرق کی جانب 3 کلومیٹر تک راکھ کے بادل خارج کیے ہیں، جس کی راکھ یوگیا کارتا کے مختلف علاقوں میں پھیل گئی۔جیولوجیکل ڈیزاسٹر ٹیکنالوجی کے مرکز برائے تحقیق و ترقی کے سربراہ ہانِک ہومائیدا نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 43 منٹ پر 75 ایم ایم طول و عرض کے ساتھ تین مرتبہ گرم بادلوں کا اخراج ہوا۔ پہلے بادل 61 سیکنڈ ، دوسرے 131 سیکنڈ اور تیسرے 245 سیکنڈ تک خارج ہوتے رہے۔ہومائیدا نے کہا کہ چوٹی سے 1 ہزار میٹر کی بلندی تک دھویں کا اخراج دیکھا گیا ہے۔یوگیاکارتا خصوصی خطے اور وسطی جاوا صوبے کی سرحد پر واقع میراپی نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 33 منٹ پر جنوب مشرق کی جانب تقریبا 1 کلومیٹر تک 104 سیکنڈ کیلئے مزید گرم بادل خارج کیے جس کے دوران چوٹی سے 600 میٹر کی بلندی تک دھویں کا اخراج دیکھا گیا ہے۔نصف شب سے صبح 6 بجے تک کیے جانیوالے مشاہدے کے مطابق خطرے کا تیسرا درجہ رکھنے والے 2 ہزار 968 میٹر بلند آتش فشاں نے جنوب مغرب میں 5 بار اور جنوب مشرق میں 6 مرتبہ لاوا اگلا ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر