خوبرو اداکارہ رحمت اجمل رشتہ ازدواج میں منسلک،جانتے ہیں لڑکا کون اورکیا کام کرتاہے ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔رحمت اجمل کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جُلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔دوسری جانب ابھی تک رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے تاہم اُنہوں نے اس حوالے سے کچھ انسٹا اسٹوریز شیئر کیںیاد رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیںرحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جو معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا تھا۔واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر