لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد،وجہ کیابنی ؟ جانیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمدہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن ہائیکورٹ نے تین ہفتے قبل براڈشیٹ کےحق میں پاکستانی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔بینک نے ہائیکورٹ اور براڈشیٹ کو تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ منجمدکرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی، بینک میں منجمد کی گئی رقم کا فیصلہ جون کی سماعت میں ہوگا۔براڈشیٹ کے وکلا کی نیب اور پاکستانی اٹارنی جنرل کو لکھےخط کی کاپی جیونیوز نے حاصل کر لی ہے۔سربراہ براڈ شیٹ کاوے موسوی کا کہنا ہےکہ نیب سے قانونی اخراجات کے حصول کے لیے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا جائے گا، پاکستان کے مثبت ردعمل نہ ملنے پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔کاوے موسوی نےکہا کہ حکومت پاکستان کا بینک پر مقدمہ قانون کی حکمرانی سے انکار کے مترادف ہوگا، پاکستان پہلے ہی براڈ شیٹ کو دسمبر میں 28 ملین ڈالر ادا کر چکا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر