کنگنا رناوت نے فلم ’کوئن‘ کیوں سائن کی تھی؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی سپر ہٹ فلم ’کوئن‘ کے 7 سال مکمل ہونے پر اس فلم کو سائن کرنے کی وجہ بتائی ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’کوئن‘ کی ہدایت کاری وکاس بال نے دی تھی جس نے دنیا بھر سے تقریباً 200 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا تھا۔فلم ’کوئن‘ کے 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر اداکارہ کنگنا رناوت نے بتایا کہ انہوں نے یہ فلم اس لیے سائن کی تھی تاکہ وہ اس سے آنے والے پیسوں سے نیو یارک فلم اسکول کی فیس ادا کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے یہ فلم سائن کی تھی تو میں یہ سوچ رہی تھی کہ یہ فلم کبھی ریلیز نہیں ہو گی۔اداکارہ کنگنا رناوت نے سلسلہ وار ٹوئٹس کے ذریعے بتایا کہ میں نے نیویارک میں اسکرین رائٹنگ کی تعلیم حاصل کی جس سے میں نے 24 سال کی عمر میں کیلی فورنیا میں ایک مختصر فلم کی ہدایت دی جس نے مجھے ہالی وڈ میں کامیابی دی کنگنا نے بتایا کہ بعدازاں میرا کام دیکھنے کے بعد ایک بڑی نامور ایجنسی نے مجھے ایک ہدایت کارہ کی حیثیت سے نوکری دی اور پھر میں نے اداکاری کے اپنے شوق کو دفن کر دیا اور مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ میں بھارت واپس آؤںانہوں نے بتایا کہ میں نے لاس اینجلس میں ایک گھر بھی خرید لیا تھا اور میں امریکا میں ہی کام کرنے کا ارادہ رکھتی تھی کہ اسی دوران فلم کوئن ریلیز ہو گئی جس نے میری زندگی کو تبدیل کر دیا۔اداکارہ کنگنا رناوت نے آخر میں بتایا کہ میرے لیے کوئن صرف ایک فلم نہیں تھی بلکہ یہ میرے لیے ایک دریافت تھی اُن ساری چیزوں کے لیے جس کی میں مستحق تھی اور جسے مجھ سے 10 سال تک دور رکھا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر