جوبائیڈن کا پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے، امریکی سینٹر نے جوبائیڈن انتظامیہ کو خبردار کر دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے۔ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے اب تک وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان پر پاکستان سے رابطہ ضروری ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جا سکتے ہیں۔ لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا مثر ثابت ہو گا۔ میرے خیال میں جوبائیڈن انتظامیہ کا تمام فورسز کو افغانستان سے نکالنا اور پاکستان سے رابطہ میں نہ رہنا بڑی تباہی ہے اور یہ تباہی عراق میں کی گئی بڑی غلطی سے بھی بدتر ہے۔ واضح رہے کہ لنزے گراہم ری پبلکن پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر