کورونا وائرس، سری لنکا میں متعصب فوج کا مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد

کولمب(نیشنل ٹائمز) سری لنکا میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران متعصب فوج نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور مسلمانوں کی تذلیل کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بھی مسلمانوں کے خلاف فوج کا ظالمانہ رویہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں لاک ڈاون کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران فوج نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین اور تذلیل پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں لاک ڈائون کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران فوج نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کو سڑکوں پر ہاتھ کھڑے کرنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جب کہ ایک قصبے میں مسلمان شہریوں کو روڈ پر گھسیٹا بھی گیا۔ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ دیگر قومیتوں کے افراد کے ساتھ نرم دلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور انہیں معمولی تنبیہ کے بعد واپس گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید احتجاج کیا تھا۔دوسری جانب سری لنکا کی حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے پر فوج کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے، سری لنکن فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جن کے خلاف مسلمان شہریوں پر تشدد کرنے یا غیر اخلاقی سزائیں دینے کے شواہد مل گئے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر