سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کے چیمبر میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹر فاروق نائیک، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر رخسانہ زبیری،سینیٹر سکندر میندرو، سینیٹر امام دین شوقین، سینیٹر بہرامند تنگی سمیت دیگر سینٹروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں پشتون خواہ ملی کے رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی نے زندگی بھر ملک میں پارلیمان کی بالادستی اور آئین کی بحالی کے لئے جدوجہد کی۔ شہید بی بی نے ملک اور عوام کے لئے بے انتہامشکلات برداشت کیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے کارکن بڑی سے بڑی قربانی تو دے سکتے ہیں مگر آئین کے تقدس پر آنچ نہیں آنے دیتے۔ تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرنے کے بعد ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ درایں اثناءسینیٹر شیری رحمن کی طرف سے سینیٹ کی لابی میں بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے سنٹرل سیکریٹریٹ سمیت سید محمد علی شاہ کی رہائش گاہ پر بھی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ سالگرہ کی کئی تقریبات راولپنڈی شہر میں منعقد کی گئیں جس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر