حکومت کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنے ہاتھ گندے نہیں کرنا پڑیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مسائل کا حل ان ہائوس تبدیلی نہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں، تمام قوانین کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کا بل لے کر آئے ہیں ، انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کو آن بورڈ نہیں لیا گیا،ایپی سوڈ آر ٹی ایس ٹو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،اس کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،وقت آنے پر سب دیکھ لیں گے ،حکومت کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنے ہاتھ گندے نہیں کرنا پڑیں گے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مسائل کا حل ان ہائوس تبدیلی نہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں، شہباز شریف نے اے پی سی کی تجویز دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قوانین کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کا بل لے کر آئے ہیں اس پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ بھی موجود ہے، انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کو آن بورڈ نہیں لیا گیا،ایپی سوڈ آر ٹی ایس ٹو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،اس کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،وقت آنے پر سب دیکھ لیں گے اس وقت اور یہ وقت کب آئے گا سیاستدان بہتر جانتے ہیں،حکومت میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا،فارورڈ بلاک صرف جہانگیر ترین کو ریلیف دینے کیلئے بنایا گیا تھا، یہ سب بلیک میلر ہیں ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین کو این آر او مل گیا ہے،اب کوئی کرپشن کی بات نہیں کر رہا،ترقیاتی فنڈز پر آزادانہ کرپشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس بجلی کنکشن کا کوٹہ دوبارہ ایم این ایز کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے، اصل میں عمران خان انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں یہ بجٹ الیکشن سے پہلے کا الیکشن لگتا ہے، عمران خان خود چور راستہ ڈھونڈ رہے ہیں،یہ کمزور آدمی دن بہ دن کمزور ہو رہا ہے،حکومت کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنے ہاتھ گندھے نہیں کرنا پڑیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر