وزیر اعلیٰ پنجاب نے وکلاء کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا عندیہ دے دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وکلاء کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا عندیہ دے دیا تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس بھی موجود تھے، صوبائی وزیراعلی نے کہا کہ میں خود وکیل ہوں، وکلابرادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، حکومت نے وکلابرادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے،ان کا کہنا تھا کہ انصاف لائرز فورم نے انصاف کی فراہمی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، جمہوری روایات اور رآئینی بالادستی کے لیے وکلا کی خدمات قابل تحسین ہیں، مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلابرادری کی مالی امداد کی، ماضی کی حکومتوں نے وکلابرادری کے مسائل کو یکسر فراموش کیے رکھا، عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں وکلا برادری کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جلد خوش خبری دیں گے،عثمان بزدار نے بتایا کہ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا، جلد لاہور میں انصاف لائرز فورم کا گرینڈ کنونشن بلایا جائے گا، کنونشن میں وکلابرادری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، وکلابرادری کو ہیلتھ کارڈز بھی دئیے جائیں گے، وکلابرادری کی رہائش کامسئلہ حل کرنے کیلئے جلد خوشخبری دیں گے،انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی آفس میں آپ کا وکیل ہوں، پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے، پولیس اور انتظامیہ کو سیاسی دبا سے آزاد کیا ہے،وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جاتا ہے، ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر