وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ 2018کے اپوزیشن کے اپنے دور کی اصلاحات کے تحت ہوئے، اپوزیشن اگر الیکشن کمیشن سے مطمئن تھی تو مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر مارچ کی خواری کرانے کے بعد حجرے میں کیوں بند کر دیا،ا حسن اقبال جیسے جعلی دانشوروں کی وجہ سے آج ان کا ایک لیڈر بیرون ملک فرار ہے جبکہ دوسرا تین میں ہے نہ تیرہ میں،تحریک انصاف حکومت کی تمام اصلاحات کا مقصد غیر جانبدارانہ، صاف و شفاف انتخابات ہیں،اب عمران خان کی حکومت ہی دھاندلی کا راستہ روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہاکہ اپوزیشن آج اسی الیکشن کمیشن کے دفاع کی دعویدار بن گئی جس کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرتی تھی۔ 2018کے اپوزیشن کے اپنے دور کی اصلاحات کے تحت ہوئے، اپوزیشن اگر الیکشن کمیشن سے مطمئن تھی تو مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر مارچ کی خواری کرانے کے بعد حجرے میں کیوں بند کر دیا۔ الیکشن کمیشن پر اعتراضات نہیں تھے تو 2018کے انتخابات کے نتائج کیوں تسلیم نہیں کئے؟ اگر مطمئن نہیں تو اب راہ فرار کیوں اختیار کر رہے ہیں؟، انہیں وہی قبول ہوتا ہے جو ان کی مرضی اور منشا کے مطابق ہو، وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ احسن اقبال وہی شخص ہیں جنہوں نے سی پیک کے مغربی روٹ کو متنازعہ بنایا تھا، ان جیسے جعلی دانشوروں کی وجہ سے آج ان کا ایک لیڈر بیرون ملک فرار ہے جبکہ دوسرا تین میں ہے نہ تیرہ میں، وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ احسن اقبال ہر معاملے میں ارسطو بننے کی بجائے نارووال سپورٹس کمپلیکس میں کی جانے والی کرپشن کا حساب دیں، تحریک انصاف حکومت کی تمام اصلاحات کا مقصد غیر جانبدارانہ، صاف و شفاف انتخابات ہیں، فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لے کر آئے تھے، انہوں نے ہی انتخابات میں دھاندلی کو بے نقاب کیا۔اب عمران خان کی حکومت ہی دھاندلی کا راستہ روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گی، ن لیگ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کا مذاق اڑانا قابل افسوس ہے، اوورسیز پاکستانیز ملک کے بارے میں نواز شریف سے زیادہ معلومات اور احساس رکھتے ہیں، مسلم لیگ(ن)کو تکلیف ہے کہ عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کیوں دے رہے ہیں



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر