کورونا ویکسین کی قلت، پنجاب میں 2 دن کیلئے ویکسینیشن روکنے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز)محکمہ صحت نے کورونا ویکسین کی قلت کے باعث دو روز کیلئے ویکسین کے عمل روکنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکیسن کی دو لاکھ ڈوزز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی، جس کے بعد محکمہ صحت نے 2 دن کیلئے ویکسی نیشن روکنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک دن سٹاک موجود ہے ، ویکیسن کی دو لاکھ ڈوزز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔خیال رہے دو ماہ گزر گئے پنجاب حکومت کرونا ویکسین نہ خرید سکی، ویکسین کی دس لاکھ ڈوز خریدنے کا عمل سیکرٹری ہیلتھ کی غفلت سے سست روی کا شکار ہے۔کرونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدنے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈ بھی منظور کیے گئے لیکن محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ویکسین کی خریداری پر کوئی پیش رفت نہ کرسکا جبکہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارا اسلم ویکسین کی خریداری پر موقف دینے سے گریزاں ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر