وزیر خارجہ کی ،ترکی میں منعقدہ انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر کرغزستان کے وزیر خارجہ قزاق بائف سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ،ترکی میں منعقدہ انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر کرغزستان کے وزیر خارجہ قزاق بائف سے ملاقات ہوئی۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین یکساں تاریخی، ثقافتی و تہذیبی اقدار کی بنیاد پر استوار ، گہرے دو طرفہ تعلقات ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین سیاسی، اقتصادی، تجارتی و دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے کاسا 1000 جیسے اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کا خواہاں ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور کرغزستان کے مابین علاقائی و بین الاقوامی سطح پر دو طرفہ تعاون کی نوعیت پر اطمنان کا اظہار ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان،اپنی اقتصادی ترجیحات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، وژن سنٹرل ایشیا”کے تحت وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ ، دیرپا اقتصادی شراکت داری کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور کرغزستان کے مابین زمینی اور ہوائی روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم طلباء کا خصوصی خیال رکھنے پر کرغستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور کرغزستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ سیاسی مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے پر اتفاق۔دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سطح پر دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر