تحریک انصاف آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) تحریک انصاف آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی‘ (ن) لیگ کے رہنما و وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان بھی کھلاڑی بن گئے‘ میر اکبر خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی‘ پی ٹی آئی میراکبر کو حلقہ ایل اے 16باغ سے ٹکٹ جاری کرے گی دوسری جانب مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر الحاج سردار محمد صدیق خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ جمعہ کو آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی جس میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے ۔سردار میر اکبر خان کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔پاکستان تحریک انصاف نے سردار میر اکبر خان کو ایل اے-16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر الحاج سردار محمد صدیق خان نے بھی میر اکبر خان کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر