عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کیساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، خودنمائی اور خودستائش میں مبتلا بے ربط تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی، پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا، قوم کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان، نام نہاد لیڈر آج بھی وہی بھاشن دے رہے ہیں جو وہ پہلے دیتے آئے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہترین اور عوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی اور بے بسی سب کے سامنے عیاں تھی، خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر