وزیر خارجہ کی ترکی میں انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترکی میں انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات‘ جبکہ اس موقع پر ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عراقی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے دورہ ء عراق کے دوران بھرپور میزبانی پرعراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق سےتعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار پر استوار ہے ۔ پاکستان ،علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان اور عراق کے مابین تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کےوسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خارجہ نے امید کا اظہار کیا کہ بغداد میں ہونیوالے مشترکہ وزارتی کمیشن کےنویں اجلاس کےجلد انعقاد کےمتمنی ہیں۔دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ ، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔وزیر خارجہ نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ زائرین کے ویزوں کا معاملہ اٹھایا اور ہرسال زیارات کیلئے عراق جانیوالے پاکستانی زایرین کو ویزوں کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔پاکستان،افغانستان سمیت خطےمیں قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔ وزیر خارجہ نے عراقی ہم منصب کو قبل ازیں دی گئی۔ دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیاعراقی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر