بجٹ میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے ، موجودہ حکومت انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے کوشاں ہے ، پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کو ملکی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر ہے، حالیہ بجٹ میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، خواتین کو کاروبار بڑھانے کے لئے ترجیحی طور پر قرضے دیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد خواتین چیمبرز آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران خواتین کو دارالحکومت میں کاروباری سہولیات فراہم کرنےکے حوالے سے بات چیت کی گئی اور اسلام آباد میں خواتین کےلئے مختص مارکیٹ بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خواتین پاکستان کی نصف آبادی ہیں۔انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے پالیسیاں بنائی ہیں۔ پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کو ملکی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔ حالیہ بجٹ میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کاروبار بڑھانے کے لئے ترجیحی طور پر قرضے دیے جارہے ہیں۔ دارالحکومت میں خواتین کے لئے کاروباری وسائل بڑھانے کے حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں۔ اسلام آباد میں خواتین کے لئے مخصوص مارکیٹ قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں کاروباری سٹال کی مالکان صرف خواتین ہوں گی۔ ایسی خواتین کو ترجیح دیں گے جن کے پاس کاروباری وسائل محدود ہیں۔ خواتین چیمبر آف کامرس کو خواتین مارکیٹ میں شراکت داری دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ بنانے کے سینٹرز میں خواتین کے لئے علیحدہ ڈیسک بنائیں گے۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد کی نمائندگی اسلام آباد خواتین چیمبرز کی صدر ثمینہ فضیل نے کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر