وزیر اعظم ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں، زلفی بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے احتساب سب کے لیے نعرہ لگایا تھا اور اب میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، استعفی کے بعد جب بھی وزیراعظم سے بات ہوئی انکوائری کا ذکر نہیں کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں ،میں اگر استعفی نہ دیتا تو میڈیا وزیر اعظم کے پرانے کلپس نکال کر بار بار چلاتا۔ جمعرات کو وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے برانڈ ہیں انہیں ہمیشہ پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رنگ روڈ اسکینڈل کا علم نہیں بہرحال تکنیکی معاملات کا پتہ چل جائے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ کویت سے بڑے عرصے بعد تعلقات بحال ہوئے ہیں اور احسن اقبال کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کا بیان احمقانہ ہے۔ احسن اقبال کی اہلیت بینقاب ہو گئی ہے اور اب وہ جتنا میڈیا پر بولیں گے اتنے ہی بینقاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جب میڈیا پر زیادہ بولنے لگیں تو بینقاب ہوئیں وہ کوئی نہ کوئی غلطی کر جاتی ہیں۔ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے ساتھ جوڑنا ہو گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ گزشتہ 2 دن سے ایوان میں اپوزیشن رہنماں نے جو کیا افسوسناک ہے تاہم مجھے اپوزیشن رہنماں کی طرف سے رویے پر حیرت نہیں کیونکہ یہ ان کے منصوبے کا حصہ تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر