جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ(ن)لیگ سن لے کہ جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھگوڑے ہدایت کار لندن میں پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں اور خاموش فلمساز رائے ونڈ میں بیٹھی ہیں، (ش) لیگ کا ٹولہ جعلی خادم اعلی کے غبارے میں ہوا بھر رہا ہے، جعلی خادم اعلی اور پرچی شہزادے میں محبت کی پینگیں توڑ نہیں چڑھیں گی، (ش) لیگ کوعلم ہونا چاہیے کہ پرچی شہزادہ نے ہر ایک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرچی شہزادہ پہلے ہی جعلی راجکماری اور مولانا کے ساتھ ہاتھ کرچکا ہے اوراب جعلی خادم اعلی کی باری ہے، پرچی شہزادے اورجعلی خادم اعلی کی جعلی محبت کا انجام دنیا دیکھے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر